چھت گرنے اورٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت2افرادجاں بحق

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) شہراورنواحی علاقے میں مکان کی چھت گرنے اورٹریفک حادثہ میں خاتون سمیت2افرادجاں بحق ہوگئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق مکوآنہ بائی پاس کے قریب گھرکی بوسیدہ چھت گرنے سے65سالہ خاتون غلام فاطمہ ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئی۔ریسکیوٹیم نے نعش نکال کرورثاکے سپردکردیا۔ڈی گراؤنڈستیانہ روڈکے قریب کارکی ٹکرلگنے سے40سالہ موٹرسائیکل سوار راشدمجید جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے بعدکارڈرائیور گاڑی سمیت فرارہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں