پولیس حراست سے فرارہونے والے2ڈاکوؤں میں سے ایک گرفتار

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)تھانہ منصورآباد پولیس اہلکاروں کی حراست سے فرارہونے والے2ڈاکوؤں میں سے ایک کوگرفتارکرلیاگیا۔ایس ایچ او منصور آباد بابر آفریدی نے ایک مفرور ڈاکو عظیم کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رات گئے حراست میں لیا۔عظیم اور شاہد کچہری بازار سے پولیس کو چکمہ دیکر فرارہوئے تھے جس کے بعد3پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اوراُنہیں گرفتارکرلیاگیاتھا۔پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ دوسرے مفرور ڈاکو شاہد کوبھی گرفتارکرلیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں