پنجاب گردی بند کرو!!!لاہور میں میٹرو بس سروس معطل……پھر کیا ہوا؟

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے نیب کے ہاتھوں سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتار ی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔آئی این پی کے مطابقپیپلز پارٹی کے جیالوں نے آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں گڑھی شاہو اور فیروز پور روڈ پر ٹائرجلا کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ کارکنوں نے فیروز پور روڈ پر میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی کے کارکن نیب گردی بند کرو، ایک زرداری سب پہ بھاری، نیب نیازی گٹھ نا منظور کے نعرے لگاتے رہے جبکہ اس موقع پر خواتین کارکنان نے سینہ کوبی بھی کی۔کچھ دیر احتجاج کرنے کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن پر امن طور پر منتشر ہو گئے جس کے بعد شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ علاوہ ازیں آصف علی زرداری کے خلاف حکمت عملی اپنانے کے لئے پیپلز پارٹی پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج (منگل) کے روز لاہور میں طلب کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں