پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش!

پشاور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایک خاتون نے بیک وقت 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو پانچوں لڑکے ہیں۔صباح نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ 5 بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، بچے اور ماں صحت مند ہیں۔ترجمان اسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ ماں اور پانچوں بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں