وزیر اعظم کی مراعات نہ بتانے پر بزرگ شہر ی کا عدالت سے رجوع!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے 2013 تا 2018 کتنی سرکاری مراعات حاصل کیں؟، کراچی کے 79 سالہ بزرگ شہری معلومات کے لیے ڈھائی سال سے خط و کتابت کرنے کے باوجود معلومات نہ ملنے پر بزرگ شہری نے سندھ ہائی کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا دیا۔ صباح نیوز کے مطابق پیر کو کراچی کے 79 سالہ بزرگ شہری شیر محمد چشتی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 2 اکتوبر 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط لکھ رہا ہوں، ماضی میں حکمرانوں نے کتنی مراعات لیں، معلومات موجود ہیں، موجودہ وزیراعظم عمران خان کی 2013 سے 18 کی سرکاری مراعات کا علم نہیں، بتایا جائے 2013 تا 18 قومی اسمبلی کے کتنے سیشن ہوئے،بتایا جائے، عمران خان نے کتنے سیشن میں شرکت کی، بتایا جائے، عمران خان نے کتنی تنخواہ، مراعات حاصل کیں، بتایا جائے اس دوران عمران خان کو کتنے الاونس دیے گئے، سیشن اور ماہانہ بنیادوں پر معلومات فراہم کی جائیں، 2018 سے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف انفارمیشن کمشنر کو خطوط لکھ رہا ہوں، فریڈم آف انفارمیشن آرڈینیس کے تحت معلومات لینا میرا حق ہے، بطور شہری معلومات کا حصول میرا حق ہے، سرکاری ادارے قانون ہونے کے باوجود معلومات نہیں دے رہے، وقت ضائع کرنے پر 5 لاکھ روپے جرمانہ دلوایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہرجانے کے لیے سوٹ داخل کیا جاتا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ غلطی دور کرکے دوسری درخواست دائر کروں گا، معلومات فراہم اور ہرجانہ دلوایا جائے۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں