…. ملازمین کی تمام چھٹیاں منسوخ مگر کیوں‘ جانیے حیران کن انکشاف!

پشاور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے میگا بس منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل تک تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان بی آر ٹی نے کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے قبل کوئی بھی پشاور ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے)کا ملازم چھٹی نہیں کرے گا جب کہ منصوبے پر تیزی سے کام کرنے کے لیے ملازمین کی شفٹیں بھی ڈبل کی جائیں گی۔ترجمان بی آر ٹی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے کو بھی ہدایت کی گئی کہ منصوبے کی تکمیل تک کوئی تعطیل نہیں لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں