محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ لائیو سٹاک میں ترقی کے لیےحکومت کا بڑآ اعلان

کوٹلی:محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ شعبہ لائیو سٹاک میں ترقی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور لائیو سٹاک شعبہ میں عام آدمی کو اس کی دہلیز پر سہولیات باہم پہنچا کر قومی فریضہ ادا کررہے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے پرائیویٹ سیکٹر میں ڈیری فارمنگ میں وسعت دراصل لائیو سٹاک شعبہ میں ترقی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹرمیں جتنی تیزی سے ڈیری فارمنگ میں ترقی ہوگی اتنی جلد ی مقامی سطح پر نہ صرف غربت کا خاتمہ ہوگا بلکہ دودھ اور گوشت کی قلت بھی ختم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر راجہ مطلوب حسین نے دھمول میں پہاپا ڈیری فارم کے معائینہ کے بعد کسانوں کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پرائیویٹ سیکٹر میں شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی اور کسانوں کی مالی حالت بہتر بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہاپا ڈیری فارم ایک مثالی ڈیری فارم ہے ۔ فارم میں صفائی ستھرائی اور مویشیوں کی بہتر دیکھ بھال خوش آئند ہے۔ دودھ کا معیار بھی تسلی بخش ہے ۔ انہوں نے ڈیری فارم میں بہترین انتظامات کیے جانے پر پہاپا ڈیری فارم کے مالک شکور مغل اور فارم کے ملازمین کو نقد انعامات بھی د ےئے۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کے تعاون سے پرائیویٹ سیکٹر میں لائیو سٹاک کی طرف عوام کا رجحان ، اس میں دلچسپی، اس شعبہ میں وسعت حقیقی معنوں میں لائیو سٹاک کی ترقی کی بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمنگ کے انعقاد سے مقامی سطح پر غربت کے خاتمے اور بہترین روزگار کے لیے محکمہ لائیو سٹاک نے کسانوں کو بلا سود قرضے دےئے۔ اب مزید کسانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر میں شعبہ پولٹری اور شعبہ لائیو سٹاک میں مزید ترقی آئے۔ اس طرح دودھ اور گوشت کی قلت بھی ختم ہوگی اور لوگوں کو سستی چیزیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری فارمنگ کے شعبہ میں ترقی سے لوگوں کو روزگار اور کاروبار کے بہترین مواقع ملیں گے ، ان کی مالی حالت بہتر ہوگی اور ملکی معیشت میں بھی خوشحالی آئے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ نے کہا کہ سیکرٹری زراعت لائیو سٹاک اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک کی خصوصی ہدائت پر محکمہ لائیو سٹاک نے عوامی خدمت کا شعار بناکر ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ۔ پہاپا ڈیری فارم دھمول آمد پر مقامی عمائدین نے ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک کوٹلی ڈاکٹر امجد علی راجہ، ویٹرنری آفیسر توسیع ڈاکٹر حمزہ عزیز، ویٹرنری آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر لطافت آمین ، ڈسٹرکٹ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر ڈاکٹر فرید احمد، محمد آصف مغل، محمد شکور مغل، چوہدری رشید، کاشف شبیر، عاطف مغل، قاسم مغل و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں