لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنیکے الزام میں نوجوان گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گلی میں ہراساں کیا گیا اور اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ موٹرسائیکل سوار نوجوان گلی میں ایک خاتون کو جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کی مدد سے موٹر سائیکل سوار یاسر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں