لاہور،شیر خوار بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) لاہور میں دو سال کے بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ میں دو سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں دو سال کے ضمیر سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں،پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے مزید حقائق رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں