فیصل آبا ریجن میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم،چاروں اضلاع میں اب تک کتنے روپے کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی؟

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آبا ریجن میں احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امداد دینے کا سلسلہ جاری ریجن کے چاروں اضلاع میں احساس امداد پروگرام کے تحت اب تک 4لاکھ 21ہزار 556رجسٹرڈ مستحق مرد وخواتین میں 5،ارب 5کروڑروپے سے زائد کی مالی امداد تقسیم کی جاچکی۔ آئی این پی کے مطا بق ریجن بھر میں مجموعی طور پر 52 سنٹرزپر174 کاؤنٹرزکے ذریعے احساس پروگرام کے تین مرحلوں پر عملدرآمدجاری ہے رجسٹرڈ ہونے والے افراد کو 12 ہزار روپے فی کس امداد بائیو میٹرک تصدیق کے بعدتیز رفتاری سے فراہم کی جارہی ہے ضلع فیصل آباد کے 20 سنٹرز پر دو لاکھ 28ہزار898،چنیوٹ میں 6 سینٹرز سے 50 ہزار 963،جھنگ میں 14مراکز سے 86ہزار119،اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 12 سینٹرز پر 55ہزار 576 مستحقین مالی امداد حاصل کرچکے ہیں تمام سنٹرز پر کوویڈ19 سے بچاؤ کے لئے سماجی فاصلہ قائم رکھنے کے اقدامات،ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے گیٹ اورکاؤنٹرزپر سینیٹائزر کی موجودگی درخواست گزاروں کیلئے بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات کو برقرار رکھنے کو بھی یقینی بنا یا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں