فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا سے متاثرہ مزید 4مریض زندگی کی بازی ہار گئے!

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں زیرعلاج کورونا سے متاثرہ مزید 4مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 19افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق شہر کے بڑے الائیڈ ہسپتال میں مختلف وارڈز میں زیرعلاج کورونا کے تین اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ایک مشتبہ مریض ٹیسٹ رپورٹ آنے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ علاوہ ازیں 19افراد میں کورونا کی تشخیص ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کر کے علاج معالجہ شروع کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں