فیصل آباد‘ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا ہنگامہ

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے یورالوجی وارڈ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث مریض کی ہلاکت پر اس کے لواحقین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا، وارڈ میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور عملہ سے بھی دست وگریبان ہو گئے۔صباح نیوز کے مطابق تاہم ہسپتال کے سکیورٹی عملہ نے موقع پر پہنچ کر ان میں بچ بچاؤ کرایا۔نعش ہسپتال میں رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز مریض کو چیک کرنے اور علاج معالجہ کرنے کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف رہے، بار بار کہنے کے باوجود کسی نے مریض کو چیک تک نہیں کیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ اگر بروقت علاج شروع ہو جاتا تو اس کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔

تو متوفی کے لواحقین ڈی ایم ایس کے کمرہ کے باہر نعش رکھ کر ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، تاہم ہسپتال انتظامیہ نے قصور واروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی پر لواحقین میت لیکر گھروں کو روانہ ہو گئے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں