فیصل آباد میں کورونا کے مزید 28 مریض چل بسے!

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) فیصل آباد میں کورونا کے مزید 28 مریض چل بسے۔ ہسپتالوں سے ضروری کارروائیوں کے بعد نعشیں ورثاء کے سپردکردی گئیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران الائیڈ ہسپتال میں 18مریض دوران علاج دم توڑ گئے جن میں 5 کنفرم مریض اور 13 مشتبہ مریض شامل ہیں جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 4 اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں 6مریض شامل ہیں۔صباح نیوز کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں داخل ہونیوالوں کی تعداد 261 ہو گئی، جس میں 180مریضوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت جبکہ 8 کے نیگیٹو آئے ہیں۔ اسی طرح غلام محمد آباد میں کنفرم مریضوں کی تعداد 73 ہو گئی جنہیں ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں داخل کر کے علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے۔ الائیڈ ہسپتال میں 7مریضوں کو سی پائپ پر رکھا گیاہے اور اضافہ کی وجہ سے ہسپتال کی مخصوص 14وارڈ میں خالی بیڈز کی تعداد 37رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں