فیصل آباد میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق!

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آباد میں کورونا کے مزید 10 مریض جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق الائیڈ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا میں 8کنفرم مریض دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1مشتبہ مریض بھی کورونا کے باعث چل بسا۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں بھی کورونا کا ایک کنفرم مریض دم توڑ گیا۔ الائیڈ ہسپتال میں کورونا کے 143 کنفرم اور 18مشتبہ مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں