فیصل آباد میں کورونا نے ات مچادی!

فیصل آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) فیصل آباد میں کوروناکے مزید 20 مریض جاں بحق ہوگئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 28 نئے مریض آنے سے الائیڈ ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی مجموعی تعداد 228 ہوگئی جن میں 143کے ٹیسٹ پازیٹو اور 85 مشتبہ مریض شامل ہیں دوران علاج ہسپتال کی 16وارڈز میں کنفرم ومشتبہ 15مریض چل بسے ڈی ایچ کیو میں ایک کنفرم مریض دم توڑ گیا جبکہ داخل مریضوں کی تعداد 99 ہوگئی۔ اس طرح غلام محمد آباد جنرل ہسپتال میں 11نئے مریض داخل ہونے سے اب تک کرونا کے مجموعی کنفرم مریضوں کی تعداد 102پہنچ گئی ہسپتال میں 4 مریض جاں بحق ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں