فیصل آباد میں کوروناکے مزید 27مریض انتقال کر گئے

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 27مریض دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔صباح نیوز کے مطابق ہسپتالوں میں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے سپرد کر دی گئیں۔ الائیڈ ہسپتال میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 49نئے مریض آنے سے مجموعی مریضوں کی تعداد 265 ہو گئی۔ 164مریضوں کی رپورٹ منفی جبکہ 101 مشتبہ پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں