فیصل آباد میں پولیس کی بڑی کارروائی!ملزمان سے کیا کچھ برآمد ہوا؟ جان کرآپ بھی تو بہ توبہ کر اٹھیں گے

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)علاقہ تاندلیانوالہ میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔اتوار کوتھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروش گرفتار کر لیے ، پولیس نے نواحی گاں میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر لیے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ملزم امتیاز سے ڈیڑھ کلو،ملزم زبیر سے سوا کلو،ملزم عامر سے سوا کلو اور ملزم نیاز سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کر کے چاروں ملزمان کیخلاف تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں