فیصل آباد میں بڑاپولیس مقابلہ‘خطرناک ڈاکو ہلاک

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران فرارہونے والامبینہ ڈاکوپولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاجبکہ اُس کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوکے قبضہ سے موٹرسائیکل،نقدی10ہزارروپے برآمدکرلئے گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق نواحی گاؤں 164ر۔ب کے قریب سحری کے وقت موٹرسائیکل سوار2ڈاکو2دیہاتوں ذیشان اورضمام الحق سے موٹرسائیکل اورنقدی چھین کرفرارہوگئے اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی کچھ دیربعدمقابلہ شروع ہوگیا جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکوہلاک ہوگیا جس کی گلزارنام سے شناخت کی گئی جو چوک اعظم لیہ کارہائشی بتایاجاتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں