فیصل آباد ریسکیو 1122 کا عیدالفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری،جوانوں کی چھٹیاں منسوخ!

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آباد ریسکیو 1122 کا عیدالفطر کے حوالے سے ایمرجنسی پلان جاری ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی۔ آئی این پی کے مطا بق ضلع بھر کے ریسکیو جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ریسکیو ایمبولینسز اہلکار اور ریسکیو محافظ عیدالفطر کے موقعہ پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ساجد عید گاہوں اور اہم مقامات پر اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی جو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت تیار رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں