فیصل آباد تھانہ گلبرگ کے علاقہ میں خوفناک پولیس مقابلہ! کتنے ڈاکوؤں کے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا؟ جانیے

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)تھانہ گلبرگ کے علاقہ اے بی سی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

صباح نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار2 مسلح ڈاکوایک شہری سے نقدی اور موبائل فون چھین کر اے بی سی روڈ کی طرف بھاگ گئے۔ تاہم پولیس نے اطلاع ملتے ہی ان کا تعاقب کیا تو اے بی سی پل کے قریب آمنا سامنا ہو گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو کر گر پڑے جنہیں اسلحہ اور چھینی گئی نقدی سمیت حراست میں لے لیاگیا ان کی شناخت عبدالرحمن اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں