فیصل آباد‘پی ٹی آئی میں بغاوت گروپ منظر عام پرآگیا!

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدرراناثنااللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں بغاوت گروپ بن چکاہے، حکمران سینیٹ الیکشن ترمیم حب علی نہیں بغض معاویہ کے تحت چاہتے ہیں، ترمیم نہ ہوناہی بہترہے جس پرپی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔

”صباح نیوز“سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعددحکومتی ارکان کان قومی اورصوبائی اسمبلی کے ارکان کوعمران خان پرجبکہ عمران خان کواُن پراعتمادنہیں اس لئے توقع ہے کہ اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزکے باوجود متعددارکان حکومتی امیدوارکوسینیٹ کاووٹ نہیں دیں گے جس کاعمران خان کوعلم ہے۔ اس لئے وہ شوآف ہینڈزچاہتے ہیں۔اللہ کی مہربانی سے پی ڈی ایم کے ایماندارامیدوارنہ ووٹ خریدیں گے اورنہ کوئی رکن فروخت کرے گا، پی ٹی آئی میں بغاوت گروپ بن چکاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوئی کام بھی ملک اورقوم کی بجائے اپنی بہتری کے لئے کرتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن ملک اورقوم کی بہتری کی حامی ہے۔ براڈشیٹ پرعظمت سعیدکوخودمعذرت کرنی چاہئے تھی وہ متنازع اورسب کواُن پراعتراض ہے اُن پرجانبداری کے الزامات بھی ہیں۔براڈشیٹ کاخطرہ صرف حکومت کونہیں اس کے سہولت کاروں کوبھی ہے حکومت نے خودکوبچانے اوراپوزیشن کوپھنسانے کے لئے عظمت سعیدکی طرف سے ملنے والی شیٹ میں چھپنے کی پلاننگ کی ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ براڈشیٹ پرمیاں نوازشریف پرالزام عائدکرنے والوں نے اپنے بیانات کوغلط تسلیم کرلیاہے جبکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کااعتراف کرلیاہے اب جوملزم ہیں اُنہیں قانون کی گرفت میں لاناچاہئے۔اپنی حکومت میں عمران خان خودکومحفوظ رکھ لیں گے مگرحکومت جاتے ہی وہ جیل جائیں گے صرف ایک فارن فنڈنگ کیس نہیں آٹاچینی سکینڈل بھی شامل ہے جس میں اُنہیں اپنی ہی بنائی گئی انکوائری ٹیم نے ذمہ دارقراردیاتھا۔ اُنہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے بعد حکومتی نجات کے لئے جواقدامات کئے جائیں گے اُن کے نتیجہ میں پی ڈی ایم کامیاب ہوگی۔

Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں