فیصل آبادمیں نہروں سمیت مختلف مقامات سے لاشیں ملنے کاسلسلہ شروع‘ایک دن میں کتنی لاشیں ہسپتال کے سردخانہ میں منتقل کردی گئیں؟جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آبادمیں نہروں سمیت مختلف مقامات سے لاشیں ملنے کاسلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک دن میں 2 لاشیں برآمدکرکے ہسپتال کے سردخانہ میں منتقل کردی گئیں۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گرین ٹاؤن سے خاتون کی لاش برآمدہوئی ہیے۔صباح نیوز کے مطابق خاتون کی عمر 45 سال کے قریب ہے،لاش 2 دن پرانی ہے لاش کو باغ میں پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔28 جون کو تھانہ نشاط آباد کے علاقہ سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی تھی جس کاکی بھی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ کی نہر سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک دن میں لاوارث خاتون کی دو لاشیں برامد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں