فیصل آبادمیں انوکھا ڈاکو راج‘17سالہ طالبعلم قتل‘مزاحمت پر 2بھائیوں پر فائرنگ‘پولیس بے بس ہو کر رہ گئی

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)پنجاب کے دوسرے اور پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں چوروں‘ڈاکوؤں نے ات مچادی‘پولیس بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے‘فیصل آباد میں منگل کے روز بھی ایک درجن سے زائد ڈاکے پڑے جس دوران شہری بھاری نقدی‘ زیورات‘موٹر سائیکلوں‘موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے پولیس ایک بھی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے میں ناکام رہی جبکہ ڈاکوؤں نے دو سگے بھائیوں صلاح الدین اور ذکاء اللہ پر ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ایک بھائی صلاح الدین شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا جبکہ ٹیکینکل کالج سمن آباد کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا طالبعلم شیخو پورہ کا رہائشی 17سالہ عثمان ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے شہری‘تاجر‘مذہبی اور سیاسی حلقے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید احتجاج کررہے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں