فیصل آباد‘عوام کو یوٹیلٹی سٹورز سے بھی مایوسی کا سامنا!

فیصل آباد(ویب ڈیسک‘مانیٹرنگ ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) فیصل آباد ریجن کے یوٹیلٹی سٹورز پر بنیادی اشیاء ضروریہ نایاب ہو گئیں غریب عوام آٹا گھی دالیں چاول چینی اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور بے بس حکومت نے ریجن کی غریب عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا‘آئی این پی کے مطا بق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر اور ملک کو ریو نیو دینے والے دوسرے بڑے ریجن کے یوٹیلٹی سٹورزپر بنیادی اشیاء ضروریہ جن میں آٹا، گھی، چینی، چاول،دالیں مصالہ جات گز شتہ 2ہفتوں سے نایاب ہو گئیں ریجن کے غریب عوام تمام اشیاء ضروریہ اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور بے بس حکومت نے ملک بھر کے عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر بے یارو مددگار چھوڑ دیاذرائع کے مطا بق فیصل آباد میں قائم کیے گئے متعدد فرنچا ئز یوٹیلٹی سٹورز کو بنیادی اشیاء ضروریہ کی بھاری مقدار مہیا کی جا تی ہے جو فرنچائز سٹورز کے مالک فوری طور پر اوپن مار کیٹ میں مہنگے داموں فر خت کر دیتے ہیں اور غریب عوام کو کوٹہ نہ آنے کا کہہ کر ٹرخا دیتے ہیں۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں