فیصل آباد‘ضلعی پو لیس نے عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا!

فیصل آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) ضلعی پو لیس نے عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا فیصل آباد میں 884 مقامات پر عیدالفطر کے بڑے اجتماعات ہوں گے آئی این پی کے مطا بق ضلعی پو لیس نے عیدالفطر کے لیے سکیورٹی پلان جاری کر دیا 649 مساجد اور 235 کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی پولیس اور رضاکار فورس کے پانچ ہزار اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ڈپٹی والا، ساہیانوالا، کمال پور انٹرچینج سمیت داخلی راستوں پر 112 ناکے لگا ئے جا ئیں گے اندرون شہر 25 مقامات پر کیو آر ایف اور ایلیٹ کی 22 ٹیمیں گشت کریں گی ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی روکنے کے لئے 51 موٹرسائیکل اسکواڈ تیارکیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں