فیصل آباد، فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد قتل!

فیصل آباد(ما نیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آبادمیں غیرت کے نام پراورمختلف واقعات میں خاتون سمیت3افرادکوفائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک 216 ر۔ب محمد والا میں محمداکرم نامی نوجوان کواپنی جواں سالہ بہن شمیم بی بی کے کردارپرشبہ تھاگزشتہ روزاُس نے فائرنگ کرکے قتل کردیااورخودموقع سے فرارہوگیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ چک 367گ۔ ب میں زمین کے تنازع پرخالدوغیرہ نے موٹرسائیکل مکینک حق نوازکو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تھانہ صدرتاندلیانوالہ کے علاقہ چک450گ۔ب میں بھی زمین کے تنازع پربھائی ماجدنے اپنے ایک ساتھی سے مل کرحقیقی بھائی نویدآصف کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں