فیصل آباد،ملزم کی حوالات سے مخالفین کو ٹک ٹاک پردھمکیاں، اور گالیاں

فیصل آباد (مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آباد میں حوالات میں قید قتل کا ملزم ٹاک ٹاک ویڈیوز بناکر مخالفین کو دھمکیاں دیتا رہا۔ فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کالونی میں قتل کے ملزم نیدوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا ڈالی۔ ملزم رانا ارشد اس ویڈیو میں مخالفین کو دھمکیاں اور گالیاں دیتا رہا۔ حوالات سے ملزم کی اس ویڈیو پر مدعی خوف زدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی حوالات سے اس طرح کی ویڈیو پر پولیس کو ایکشن لینا چاہئے۔ پولیس ترجمان منیب شاہ کے مطابق ملزم کے دوست چھپا کر موبائل فون لے کر گئے تھے اور غفلت برتنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔منیب شاہ نے بتایا کہ ملزم اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں