عدالت کو بھی جعلی نوٹ دیدئیے گئے مگر کیسے جانیے دلچسپ واقعہ!

کامونکے(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)بچوں کا خرچہ نان ونفقہ اداکرنے کے لئے باپ نے کورٹ میں بیس ہزارروپے کے جعلی نوٹ جمع کروادئیے۔بتایاگیاہے کہ مریدکے کے علاقہ سلامت پورہ کی عدیلہ بانوکی شادی موضع تمبولی کے لقمان کے ساتھ جس کے بطن سے دوبچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے بعد ازاں دونوں کی درمیان ناچاقی ہوگئی اور لقمان نے سات سال قبل عدیلہ کو طلاق دیدی جس پر عدیلہ نے اپنے بچوں کے لئے عدالت میں خرچہ نان ونفقہ دائر کردیا جو کہ ڈگری ہوگیا اورگذشتہ روز ملزم لقمان عدالت کامونکے میں حاضر ہوا اور بچوں کے خرچے کی مد میں بیس ہزارروپے جمع کروائے جوکہ جعلی نوٹ نکلے۔صباح نیوز کے مطابق مدعیہ کے مطابق ملزم لقمان اپنے دیگر ساتھیوں ارشد،عرفان اور عثمان کے ساتھ ملکر جعلی نوٹوں کا کام کرتا ہے جس پر صدر پولیس نے عدیلہ بانوں کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں