عدالت سے واپسی پر فائرنگ سے 4 افراد قتل

منڈی بہاؤالدین(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)منڈی بہاؤالدین میں عدالت میں پیشی سے واپسی پر 4افراد کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہاالدین کے علاقے چوٹ دھیراں پل کے قریب پیش آیا جہاں گھات لگائے ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہناہے کہ مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد واپس جارہے تھے جس کے بعد انہیں نشانہ بنایا گیا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں