سپریم کورٹ نے ایک اور اہم کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا مگر کیوں؟ جانیے آپ بھی!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔آئی این پی کے مطابق سپریم کورٹ عاصمہ رانی قتل کیس سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ رجسٹرار آفس کو بھجوا دیا۔وکیل ملزم صادق نے کہاکہ عاصمہ رانی کا قتل ذاتی شمنی ہے،دہشت گردی نہیں،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ ذاتی رنجش پر قتل ہوا، پشاور ہائیکورٹ نے دہشت گردی کی دفعات شامل رکھیں،ذاتی دشمنی دہشت گردی کیسے ہو گیا؟جس پر عدالت نے ٹرائل کورٹ کو عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کے خلاف اپیل پر تین رکنی بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کردی اور کیس کی سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں