سرگودھا، پسندکی شادی کی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دعوت پر آئے بہنوئی کو قتل،بہن کو زخمی کر دیا

سرگودھا(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)قصبہ جھاوریاں کے علاقہ بہادر کالونی میں پسندکی شادی کی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کر کے دعوت پر آئے بہنوئی کو قتل اور بہن کو زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ بہن نادیہ بی بی اور بہنوئی محمد نصیر کو شدید زخمی کر دیا جن میں بہنوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بی این پی کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مقتول محمدنصیر نے کالرہ میں 3سال قبل 27 سالہ دوشیزہ نادیہ بی بی سے پسند کی شادی کرلی تھی اور میاں بیوی کراچی چلے گئے تھے جو سسرال سے صلح ہونے پر واپس آئے اور 3 نومبر کو محمد نصیر کے ماموں کے گھر بہادر کالونی میں دعوت کا کھانا کھا رہے تھے کہ نوجوان نے دونوں پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گیا جن کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو سے ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا جہاں گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد نصیر دم توڑ گیا جبکہ بیوی کی حالت میں خطرے میں بتلائی جا رہی ہے۔پولیس اقدام قتل کے مقدمہ کو قتل میں ترمیم کر کے مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں