سبی، زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق!

سبی(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ جپی کیچ میں زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ کا دھماکے میں ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ آئی این پی کے مطابق کوہلو کی تحصیل کاہان کے علاقہ جپی کیچ میں زیر تعمیر روڈ پر نصب بارودی سرنگ پھٹ جانے سے گل خان ولد یونس سکنہ کچلاک موقع پر جان بحق ہوگا واقعہ کی اطلاع ملتے ہے سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو ضروری کاروائی کے لئے سو ل ہسپتال کوہلو لے جایا گیا مزید تحقیقات شروع کردی۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں