سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کا م) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی عابد شیر علی کی اہلیہ فاطمہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ دل کا دورہ پڑنے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے گزشتہ دور حکومت میں عابد شیر علی وزیر مملکت برائے توانائی کے عہدے پر فائز تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں