رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر ان کی اہلیہکا….سے رابطہ‘ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائینگے

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ نے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔رانا ثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنا اللہ نے اپنے وکلا کی مشاورت سے اقوام متحدہ کے ڈرگ اینڈ کرائم آفس کو خط بھجوا یا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو صفحوں پر مشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں موجود چار موبائلز، آئی پیڈ، پرس اور ساٹھ ہزار روپے تھے وہ بھی ہمیں نہیں دئیے گئے‘صباح نیوز کے مطابق جب کہ رانا ثنااللہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ان کو قتل یا گرفتار کر کیا جائے گا۔متن کے مطابق ریاست نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کر کے ایک اچھی ساکھ کے ادارے اے این ایف کی بدنامی کی، وزیر اعظم عمران خان نے ذاتی اختلاف پر انھیں گرفتار کروایا،ہمیں موجودہ حکومتی اداروں سے انصاف کی توقع نہیں ہے اس لیے اقوام متحدہ کا ڈرگ اینڈ کرائم سیل اس پر کمیشن بنائے اور اس مشکوک واقعے کی تحقیقات کرے۔واضح رہے کہ یکم جولائی کی رات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اے این ایف حکام کے مطابق موٹروے پر سکھیکی کے قریب رانا ثنااللہ کی گاڑی روک کر تلاشی لی گئی تو اس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں