ذخیرہ اندوزی پرگرینڈ ایکشن‘ چینی کی بوریوں سے لدا ٹرک قبضہ میں لے لیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ نعمان علی نے چینی کی ذخیرہ اندوزی پرگرینڈ ایکشن لیتے ہوئے چینی کی بوریوں سے لدا ٹرک قبضہ میں لے لیا جبکہ دو دکانوں کو ذخیرہ اندوزی پر سیل کرادیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے اطلاع ملنے پر ٹرک کو چیک کرایا تو اس میں چینی کے 50 کلوگرام وزنی 720 بیگز پائے گئے جو ذخیرہ اندوزی کی غرض سے منتقل کئے جارہے تھے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نے دودکانوں کے گودامز کو چیک کیا تو وہاں چینی کی 240 بوریاں ذخیرہ کی گئی تھیں جنہیں قبضہ میں لے لیا۔صباح نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں سے قبضہ میں لی گئی چینی عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت کرائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی بھی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں