دو بھائیو ں کے درمیان ایسی کیا وجہ بنی کہ خاتون سمیت 5افراد نے موت کو گلے لگا لیا جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

ساہیوال (مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) 94/9-Lمیں دو بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازعہ‘ فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 5افراد قتل‘2خوا تین سمیت 3افراد کی حالت نازک۔ 12افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیا۔ آن لائن کے مطابق نواحی گاؤں 94/9-L میں دوبھائیوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ شام اکبر خان وغیرہ کی پانی کی باری تھی اکبر وغیرہ پانی لگانے لگے تھے کہ اس دوران علی رضاء وغیرہ نے اکبر خان وغیرہ پر فائرنگ کرکے اکبر خان‘محمد یوسف اور محمد طارق کوموقع پر ہی قتل کردیا اور دیگر مردوخواتین شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 اورپولیس نے فوری ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمیوں میں محمد طفیل اور ارشاد بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ اللہ داد‘ ممتاز بی بی اور امتیاز بی بی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق چند روز قبل ناصر خان اپنی ہمشیرہ سلمیٰ بی بی کے گھرکے باہر اپنے بھانجوں علی رضاو غیرہ کو اکبر خان کے خاندان کو ختم کرنے کیلئے کہہ رہاتھا۔پولیس تھانہ یوسف والا نے محمد یونس کی رپورٹ پر علی رضا وغیرہ 12افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں