دعا منگی کو اغوا کاروں نے7روز آنکھوں میں پٹی باندھ کر کراچی میں ہی رکھا‘مزید جانیے حیرت انگیز انکشافات!

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)کراچی میں دعا منگی کے اغوا اور رہائی کا معاملہ، دعا منگی کو اغوا کاروں نے کراچی میں ہی رکھا تھا، 7روز تک آنکھوں میں پٹی باندھ کر رکھا گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دعا منگی کو اغوا کاروں نے کراچی میں ہی رکھا تھا، دعا منگی ہفتے کی صبح 30: 10 بجے تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر واپس پہنچی،دعا منگی کو 7 روز تک آنکھوں میں پٹی باندھ کر رکھا گیا،اغوا کاروں نے دعا منگی کے ہاتھوں اور پیروں میں زنجیریں ڈال رکھی تھیں۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق لباس اور انداز سے اغوا کاروں کو غلط فہمی ہوئی کہ دعا منگی رئیس خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔وائس آف ایشیا کے مطابق دعا منگی کی بہن نے بھاری تاوان کے مطالبے پر وڈیو کال پر گھر کے مناظر بھی اغوا کاروں کو دکھائے۔ دعا منگی کی رہائی کے لیے 2 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا اور 20 لاکھ ادا کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق دعا منگی اور بسمہ کو ایک ہی گینگ نے اغوا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں