دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے کتنےافراد جاں بحق ہوگئے جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائےنگے

حیدر;200;باد (مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام ‘ویب ڈیسک)دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب کشتی الٹنے سے چھ افراد جاں بحق اور پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں ۔ آئی این پی کے مطابق ڈپٹی کمیشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے واقعہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک نیوی سے بھی مدد طلب کی گئی ہے ۔ پولیس ذراءع کے مطابق کشتی مٹیاری سے دریا پار کرکے جامشورو کی طرف جارہی تھی کہ بارش اور تیز ;200;ندھی کے باعث توازن بگڑ گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے جن میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں