خواجہ سرا کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا،دو ملزمان گرفتار‘جانیے دل چیر دینے والے انکشافات!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)انویسٹی گیشن پولیس غالب مارکیٹ نے چند ماہ قبل خواجہ سراء کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ کی سرکوبی کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔اے این این کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ رضوان اللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خواجہ سراء کے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے 2ملزمان محمد علی اور معظم علی کو گرفتار کر لیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول احمد نواز عرف گوشی اوکاڑہ کا رہائشی ہے جو پچھلے 15سال سے لاہور میں خواجہ سراء بن کر اپنے خاندان کی کفالت کررہا تھا۔ملزمان مقتول کے فلیٹ پیکو روڈپر گئے اور اس کا سامان چوری کرنے کے بعد میں اس کے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کر دیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد اجمل کی طرف سے اندھے قتل کی سنگین واردات کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں