خضدار سے کراچی آنے والی3 کوچوں میں تصادم،کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے؟ جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)خضدار سے کراچی آنے والی3 کوچوں میں تصادم،5 مسافر جاں بحق ہوگئے،جبکہ خواتین سمیت15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے،آئی این پی کے مطابق ہلاک وزخمی ہونے والوں کا تعلق لیاری اور منگھوپیر سمیت کراچی کے دیگر علاقوں سے بتایا جاتا ہے،تینوں کوچیں بلوچستان کے شہر خضدار سے مسافروں کو لے کر کراچی آرہی تھیں کہ بارش کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا،9 زخمیوں کراچی منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد جائے قوعہ پر خوفناک مناظر دیکھے گئے،اطلاعات کے مطابق بلوچستان بلوچستان کے علاقے خضدار وڈھ کے مقام پر بارش کے دوران خضدار سے کراچی آنے والی3 پنجکور کوچوں کے درمیان تصا دم کے نتیجے میں 5 مسافر موقع ہی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے،جن میں خواتین بھی شامل ہیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایدھی کے رضاکاروں کو طلب کیا اور حادثے میں زخمی افراد کو ایدھی کی ایمبولینسوں میں اسپتال منتقل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں