خاتون سے 7افراد کی اجتماعی زیادتی‘ مقدمہ درج، ملزم تاحال آزاد!

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک‘ویب ڈیسک‘صحافی ڈاٹ کام) خاتون سے 7 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن اب تک کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔ آئی این پی کے مطابق خاتون سے زیادتی کامقدمہ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے حکم پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں شادی شدہ خاتون کی جانب سے الزم عائد کیا گیا ہے کہ2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد نے انہیں گلشن راوی کے علاقے سے اغوا کیا اور شاہ پور کانجراں چوہنگ کے علاقے میں لے گئے جہاں 7 افراد نے ان سے زیادتی کی اور پھر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ خاتون کے مطابق راہگیروں نے انہیں اسپتال پہنچایا، مقدمے میں ساتوں افراد کے نام اور ان کے موبائل نمبرز بھی درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں پر تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Sahafe.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں