جعلی اکاوئنٹس کیس میں نیب کی ایک اوربڑی کارروائی!پاکستان کی اہم ترین شخصیت جیل کی سلاخوں میں بند

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)جعلی اکاوئنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کی کراچی میں بڑی مشترکہ کارروائی،مزید دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا، اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے سندھ بینک کے صدر محمد بلال شیخ اور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ سید ندیم الطاف کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی این پی کے مطابق بلا ل شیخ نے حسین لوائی اور سید ندیم الطاف کے مل کر ایک ہزار ملین روپے رابی کان بلڈر کے جعلی اکاوئٹ میں بھجوائے تھے۔ بدھ کو جعلی اکاوئنٹ کیس میں نیب راولپنڈی نے کراچی میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مزید دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا، سندھ بینک کے صدر محمد بلال شیخ اور ایگزیکٹو وائس پریذڈنٹ سید ندیم الطاف کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق بلال شیخ نے 2014 میں اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک ہزار ملین روپے کی رقم رابی کان بلڈر کے جعلی اکاؤنٹ میں بھجوائے تھے، ان کے اس فراڈ کی وجہ سے رابی کان کمپنی کو نقصان پہنچا،اپریل 2016 میں بلا ل شیخ نے سمٹ بینک کے سابق صدرحسین لوائی اور سید ندیم الطاف کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی جس میں یہ فراڈ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا جس کا فائدہ حسین لوائی او ر اومنی گروپ پہنچا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں