تھانوں میں عوام کی سہولت کیلئے قائم فرنٹ ڈیسک سسٹم بھی پولیس نے ناکام بنادیا

فیصل آباد(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)فیصل آبادکے تھانوں میں عوام کی سہولت کے لئے کروڑوں روپے لاگت سے بنایا جانے وا لا فرنٹ ڈیسک سسٹم بھی پولیس نے ناکام بنادیا۔تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پرمقدمات کے اندراج اورفوری انصاف کی فراہمی کے لئے جمع کروائی گئی 4 ہزار درخواستیں کارروائی کی منتظرہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مقدمہ درج کرنے کی بجائے درخواست داخل دفتر کرنے میں مصروف ہوگئے۔ جس کی وجہ سے سائلین مقدمات کااندراج کروانے کے لئے تھانوں میں خوار ہونے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں