تر بیلا غازی: رشتہ کا تنازعہ کا ایسا ہولناک انجام کہ انسان کی روح کانپ جائے

تر بیلا غازی(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک) رشتہ کا تنازعہ، 20سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیاارتکاب جرم کے بعد ملزم فرار ہو گیا غازی پولیس نے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطا بق تحصیل غازی کی دور افتادہ یوسی خیر باڑہ کے گاؤں چمیاری میں گذشتہ روزرشتے سے انکار پر سابق منگیتر محمد آصف ولد بلند خان نے فائرنگ کرکے 20سالہ مسماۃ اسمین اختر دختر محمد بیگ کو قتل کر دیا ہے‘آن لائن کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسماۃ(ا) کا رشتہ ملزم محمد آصف سے ہوا تھا جو کہ نامعلوم وجوہات کی بناپر ختم ہو گیا تھا جس کا اُس کو رنج تھا جس پر اُس نے گذشتہ روز موقع پا کر پستول سے فائرنگ کر کے اُس کو قتل کر دیالڑکی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ غازی سردار جاوید بمعہ نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پر مقتولہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس تھانہ غازی نے مقتولہ کے بھائی غلام اسحاق کی درخواست پر ملزم آصف کے خلاف زیر دفعہ 302کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے تاہم ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں