بورڈ آف انٹرمیڈیٹ میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف،3ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ نیوز‘ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام) بورڈ آف انٹر میڈیٹ میں جعلی نوکریاں اور داخلے دینے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس نے گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع نور جہاں پولیس نے انٹر میڈیٹ بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چھاپے کے دوران گروہ کی ماسٹر مائنڈ نگار نفیس سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں انٹربورڈ گریڈ14 کا آئی ٹی افسر بھی اکرم شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تقرری لیٹر، جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔پولیس نے بتایا کہ گروہ جعلی نوکریاں، داخلہ سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویزات بناتا تھا، ملزمہ سرکاری نوکریوں کیلئے باقاعدہ اخبار میں اشتہار دیتی تھی اور جعلی نوکریوں کے اپائنمنٹ لیٹر بھی دیے جاتے تھے۔ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پولیس افسر نے رشتے دار خاتون کی جعلی مارک شیٹ بھی بنوائی، مارک شیٹ بنانیکے عوض پولیس افسر نے 80ہزار روپے دیے۔ملزمہ نے بتایا کہ انٹر میڈیٹ بورڈ کا آئی ٹی افسر اکرم میرا دوست تھا، کون سا سرٹیفکیٹ کس طرح تیار کیا جاتا ہے اکرم نیطریقہ بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں