برساتی نالے میں ہائی روف گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے،5جاں بحق

گجرات(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈاٹ کام)گجرات کے علاقے جگو ہیڈ کے قریب کیری ڈبہ برساتی نالے میں گرنے سے 9 افراد ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں 3 خواتین، 8 ماہ کی 1 بچی اور ایک مرد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ 4 افراد کو بچالیا گیا۔ ہائی روف میں 9 افراد سوار تھے، اور گاڑی کو حادثہ بارش کے باعث ٹائر پھسلنے وجہ سے پیش آیا، جاں بحق ہونے والی افراد کی عمریں 20 سے 60 سال کے درمیان ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برساتی نالے میں گاڑی گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں