بجٹ میں زراعت و تعلیم‘کوئٹہ‘کراچی والوں کی موجیں ہی موجیں!مگر کیسے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ 2019-20میں زراعت کے 12ارب،اعلی تعلیم کے لیے 43ارب رکھے گئے ہیں کوئٹہ پیکیج کے لیے 10.4ارب،کراچی پیکیج کے لیے 45ارب روپے فراہم کرنے کافیصلہ کیاگیا۔صباح نیوز کے مطابق منگل کوقومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ریونیوحماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ 2019-20میں زراعت کے 12اوراعلی تعلیم کے لیے 43ارب رکھے گئے ہیں۔بلوچستان کی ترقی کے لیے حکومت نے 10.4ارب روپے سے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے دوسرے مرحلے کے آغاز کیاہے یہ رقم 30ارب روپے کے پانی اور سٹرکوں کے وفاقی منصوبوں کے علاوہ ہے۔جبکہ کراچی کے 9ترقیاتی منصوبوں کے لیے 45.5ارب روپے قراہم کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں