ایک ماہ میں پانچ ہزار لہوریے چوروں اور ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے!

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘ ویب ڈیسک‘ صحافی ڈا ٹ کام) لاہور پولیس کے شعبہ انویسٹی گیشن ونگ کی مایوس کن کارکردگی کے پیش نظر شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ماہ ستمبر میں لاہور کے 5 ہزار رہائشی چوروں اور ڈاکوؤں کی واردات کا شکار ہو کر لٹ گئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے مذکورہ پانچ ہزار وارداتوں میں سے صرف 313 وارداتوں کے مقدمات کے چالانات مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوائے ہیں۔

وارداتوں میں اضافے کی وجہ انویسٹی گیشن ونگ کے افسران کی عدم دلچسپی، نفری میں کمی سمیت دیگر وسائل میں کمی بتائی جاتی ہے

۔Sahafe.com.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں