اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ!

اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ،لیڈی اہلکاروں کے لیے ملنے والی 4 میں سے 3 گاڑیاں ”غائب”،نادرا نے گاڑیاں لیڈی اہلکاروں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے عطیہ کیں۔آئی این پیکے مطابق لیڈی اہلکاروں کے لیے ملنے والی 4 میں سے 3 گاڑیاں ”غائب”،نادرا نے گاڑیاں لیڈی اہلکاروں کے پک اینڈ ڈراپ کے لیے عطیہ کیں، نادرا کے واپس مانگنے پر پولیس حکام نے ”گاڑیاں ”غائب ہونے کا انکشاف کردیا۔آڈٹ حکام نے وزارت کی منظوری کے بغیر گاڑیاں دینے پر اعتراض اٹھا دیا۔پولیس نے مؤقف دیا کہ ایک گاڑی چوری ہوگئی، 2 کو شرپسندوں نے آگ لگادی، نادرا کی 4 میں سے صرف ایک گاڑی موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں