آٹے کی پیٹی کتنے بچوں کی جان لے گئی؟ مگر کیسے جان کر آپ بھی آبدیدہ ہو جائینگے

لاہور(مانیٹرنگ نیوز‘صحافی ڈاٹ کام‘ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے ہنجروال میں گھر میں موجود آٹے کی پیٹی میں کھیلتے ہوئے ڈھکن بند ہونے سے 2بچے جاں بحق ہو گئے۔صباح نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں صبح سویرے پیش آیا جہاں گھر میں کھیلتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 6 سالہ بہن بھائی کامران اور سائرہ آٹے کی پیٹی میں کھیل رہے تھے کہ ڈھکن بند ہو گیا جس سے دونوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔واقعہ کے وقت گھر میں بچے اکیلے تھے جس کی وجہ سے کوئی انہیں پیٹی سے نہ نکال سکا۔ ورثا بچوں کی لاشوں کو لیکر آبائی علاقے ساہیوال کے لئے چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں